Friday, 29 November 2024


آئیسکو کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آئیسکو نے آٹو میٹر ریڈنگ کے پروگرام پرعملدرآمد شروع کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے 3دن کے اندر تجاویز طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کردی ہیں۔ اس منصوبے پر 22ارب روپے لاگت آئے گی۔

گزشتہ روز اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹر میں ایکسین سمیت تمام متعلقہ اعلیٰ حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اس پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور تمام سب ڈویژنز کو ضروریات کے مطابق تبدیلی کے لئے تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام میٹر تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ ہر سب ڈویژن کے میٹر مرحلہ وار تبدیل ہونگے پہلے بیج ون اور اس کے بعد2 اور 3 کے میٹر تبدیل ہونگے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے علاقے میں کوئی ویلڈنگ پلانٹ ٹرانسفارمر سے 100 میٹر دور نہیں ہونا چاہیئے۔ آئیسکو کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے

 

Share this article

Leave a comment