Friday, 29 November 2024


فرانس کے 105سالہ سائکلسٹ کاورلڈ ریکارڈ

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)فرانس کے 105 سالہ سائکلسٹ رابرٹ مارشاں نے ایک گھنٹے میں ساڑھے 22 کلو میٹر سائیکل چلا کر 105 برس کے سائیکلسٹوں کی نئی کیٹیگری میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اس سے پہلے رابرٹ مارشاں 100 برس کی عمر کے سائیکلسٹوں کی کیٹیگری میں بھی تقریباً 27 کلو میٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ یہ ریکارڈ انھوں نے سنہ 2012 میں بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیکل چلاتے ہوئے وہ دس منٹ رہ جانے کا نشان دیکھ نہ سکے ورنہ ان کا ریکارڈ اور بہتر ہوتا۔ 'میری ٹانگیں تکلیف میں نہیں تھی البتہ میرے ہاتھوں میں کچھ درد تھا مگر اس

کی وجہ میرا گٹھیا کا مرض ہے۔' رابرٹ مارشاں نے اس ریس سے پہلے اعتراف کیا تھا کہ شاید وہ اپنا پانچ سال پرانا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔ میری صحت اب اتنی اچھی نہیں ہے جتنی دو سال قبل تھی۔ لیکن میں یہاں اب سائکل ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بلکہ اس لیے چلا رہا ہوں تاکہ لوگ یہ دیکھ سکیں کہ آپ اتنی بڑی عمر میں بھی سائیکل چلا سکتے ہیں۔ مارشاں کو پیرس کے نزدیک ویلو

ڈروم میں سائیکلنگ کرتے ہوۓ دیکھنے کے لیے ایک بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے جو ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment