Saturday, 30 November 2024


ٹرین حاد ثہ 6 بچون سمیت 9 افراد جان بحق

ایمز ٹی وی (تعلیم) حویلیاں سے کراچی اآنے والی ہزارہ ایکسپریس میں ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ رکشہ ڈرائیور اور2 بچوں کو طبی امداد کے لئے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ریلوے پھاٹک کھلا ہوا تھا جب کہ حادثے کے وقت ریلوے کا کوئی ملازم وہاں موجود نہیں تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لودھراں کے قریب ٹرین حاڈے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کو ریلوے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

ڈی سی او ریلوے نے حادثے کی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس سے پہلے مال گاڑی گزری تھی اور رش کی وجہ سے گیٹ کیپر پھاٹک بند نہ کر سکا۔ دوسری جانب ہزارہ ایکسپریس کے عملے اور ریلوے پھاٹک کے گیٹ کیپر کو گرفتار کر لیا گیا۔

Share this article

Leave a comment