Saturday, 30 November 2024


اینٹی کرپشن کی کارروائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) سپلا کے بعد سندھ ٹیچرز فورم، ایپکا، تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی سمیت دیگر مذہبی اور تعلیمی تنظیموں نے بھی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ہونے والی اینٹی کرپشن کی کارروائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایپکا کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر شاہ، سندھ ٹیچرز فورم کے پروفیسر عذیر مدنی، تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی کے انیس الرحمن، نشرح فائونڈیشن کے محمد اسلم غزالی، گسٹا کے محمد اسلم،

سندھ ٹیچرز الائنس کے پروفیسر علی امین، آل اسٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سید نجم الحسن، آل پاکستان کلرکس فیڈریشن کے سید رشید علی، معروف طیب حکیم عبدالمنان،

انجمن اساتذہ پاکستان کے پروفیسر عامر متین، پاکستان نعت کونسل کے مولانا حبیب اللہ قادری، انجمن اسلامی معاشرہ کے یاسین ناطق، کراچی ادب سوسائٹی کے پروفیسر شکیل الرحمن، نے کہا ہے کہ

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں اینٹی کرپشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں صرف کراچی کے انٹرمیڈیٹ بورڈ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،

انہوں نے کہا ہے انٹر بورڈ کراچی پچھلے کئی سالوں سے نقل مافیا اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کام کررہا ہے جس پر ایجنٹ مافیا اور نقل مافیا ایک فرض شناس آفیسرکے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاجواز اگر ایسا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو تمام تنظیمیں، اساتذہ اور کلرک سراپا احتجاج ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment