Friday, 29 November 2024


وٹامن کی کمی، سر درد کی اہم وجہ

 

ایمزٹی وی (صحت)فن لینڈ میں عوامی صحت کے بارے میں کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث لمبے عرصے تک سر میں درد کی شکایت بڑھ سکتی ہے۔

یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں طویل مدتی دردِ سر اور وٹامن ڈی کی کمی میں تعلق کو ثابت کیا گیا ہے تاہم ماہرین کو پہلے سے اس بارے میں شبہ تھا۔ اس مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ افراد جو وٹامن ڈی کی کمی کا مسلسل شکار تھے ان میں طویل مدتی دردِ سر کی شرح اور شدت دونوں کا خطرہ بھی دیگر افراد کے مقابلے میں دُگنا یا اس سے بھی زیادہ تھا۔

42 سے 60 سال کے 2600 مردوں پر کیے گئے اس مطالعے میں 6 سال تک خون میں وٹامن ڈی کی مقدار کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ بالغ مرد جن کے خون میں وٹامن ڈی کی مقدار 20 نینوگرام فی ملی لیٹر یا اس سے کم ہو، انہیں سر میں لمبے عرصے تک درد کا خطرہ بھی دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment