Saturday, 30 November 2024


یو نیور سٹی کے طلبہ کی صفائی مہم میں شرکت

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) نجی یونیورسٹیز کے طالب علموں نے سو روزہ صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے حسن اسکوائر برج کی صفائی، دھلائی اور وائٹ واش کا کام انجام دیا۔ڈپٹی مئیر نے مزید کہا کہ یہی نوجوان گھر جاکر

اپنے خاندان کے دیگر افراد کو شعور دیں گے کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے ان پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسے انہیں ہر صورت نبھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی آئیڈیاز 2016 ایکسپو کے لئے رنگ و روغن کیا گیا تھا

جسے پان کی پیک سے دوبارہ خراب کر دیا گیا،اصل میں یہی خرابی کی بنیاد ہے اگر لوگ گاڑیوں سے باہر کچرا پھیکنا، پان تھوکنا بند کردیں تو شہر کافی حد تک صاف رہے گا۔

نوجوانوں میں شعور کی بیداری، شہر سے محبت اور ملک کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ قابل ستائش عمل ہے۔

ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورکے ہمراہ حسن اسکوائر برج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے آگاہی و شعور کی بیداری اور نوجوانوں میں شہر کو صاف کرنے،

شہر کو اون کرنے کے لئے کے ایم سی اور ڈسٹرکٹ لیول پر ایسی سرگرمیاں منقعد کررہے ہیں جس سے آنے والی نسلوں کی تربیت اور معاشرے میں سدھار پیدا کر سکیں۔ اس موقع پروائس چیئرمین رؤف صدیقی،اور دیگرموجود تھے۔

 

Share this article

Leave a comment