Friday, 29 November 2024


شاہ رخ خا ن کی اپنے بیٹوں کو نصیحت،عمل نہ کرنے پر سر قلم کرنے کا کہہ دیا

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) بالی و وڈ کنگ شاہ رخ خا ن نہ صرف فلموں کے بادشاہ ہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں ،وہ خواتین کی عزت کرنا جانتے ہیں چاہے وہ ان کے گھر میں رہنے والی ہوں یا ان کے ساتھ کام کرنے والی وہ ہر خاتون کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے نازیبا سلوک کی سخت مذمت کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران خان نے اپنے دونوں بیٹوں آریان اور ابراہم خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “کبھی کسی عورت کا دل نہ دکھانا،اگر تم نے ایسا کیا میں تمہارا سر قلم کردوں گا،کوئی وقت نہیں بدلا ہے،کوئی بھی لڑکی تمہاری گہری دوست نہیں ہوسکتی،ہر لڑکی کو عزت دینا سیکھو۔”انہوں نے مزید کہا کہ بنگلور میں خواتین کے ساتھ ہونے والا سلوک مکمل طور پر غلط تھا،ہم سب کو ایک والد اور والدہ کے طور پر اپنے بیٹوں کو خواتین کی عزت کرنا سیکھانا چاہئے۔ اس عمر میں اپنے بچوں کو خواتین کی عزت سے متعلق سبق دے کر کنگ خان نے ذمہ دار والد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

Share this article

Leave a comment