Thursday, 28 November 2024


وزیر اعلیٰ کا منشیات کا خاتمہ کرنے کا حکم

ایمز ٹی وی (گلگت) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں حالیہ منشیات کے خلاف محکمہ پولیس کی جانب سے کریک ڈاون اور کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ، ایس پی گلگت اجمل سمیت دیگر ٹیم کے آفیسران اور اہلکاروں کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرے سے منشیات کی اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ، ایس پی گلگت اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کے گھنائونے کاروباری میں ملوث لوگوں کیخلاف مزید کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ صوبے کو منشیات کے لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

 

Share this article

Leave a comment