Saturday, 30 November 2024


اشتعال انگیز وال چاکنگ ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازش ہے

ایمز ٹی وی(لندن) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے مہاجر لبریشن آرمی کے نام سے کی جانے والی اشتعال انگیز وال چاکنگ سے اظہار لا تعلقی کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بعض مقامات پر ’ مہاجر لبریشن آرمی‘ کے نام سے کی جانے والی اشتعال انگیز چاکنگ سے ایم کیو ایم لندن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان تو ’ استحکام پاکستان ریلی‘ کے حوالے سے رابطوں اور تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ چاکنگ بعض عناصر کی شرارت اور ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اشتعال پھیلانے والے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے۔

Share this article

Leave a comment