Friday, 29 November 2024


تیلی اور کاٹن بڈ کانوں کے لیے نقصان دہ ثابت

 

ایمز ٹی وی(صحت) جسم کے مختلف حصوں کوصاف رکھنا ایک اچھی عادت ہے لیکن اگر آپ اپنے کان کو کسی تیلی یا کاٹن بڈسے صاف کرتے ہیں تو اس عادت کو ابھی چھوڑ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی سننے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

کتنی مرتبہ استعمال کے بعد بالوں کا برش یا کنگھی اچھی طرح دھولینی چاہیے اوریہ نہ کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ امریکن اکیڈیمی آف Otolaryngologyمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان میں کوئی بیرونی چیزجیسے کاٹن بڈ داخل کرنے سے اس میں اس کی کینال متاثر ہونے کے ساتھ اس میں پس پڑتی ہے جس کی وجہ سے سننے کے مسائل بڑھتے ہیں۔

کان کو ان طریقوں سے صاف کرنے سے کان کی ہڈی کے متاثر ہونے اور اس کی وجہ سے پیچیدہ مسائل پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔اس معمولی حرکت سے آپ کے کان میں خارش ہونے کے ساتھ گھنٹیوں کی آوازیں،قوت سماعت میں کمی اور اس طرح کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر سیٹ شوارٹز کا کہنا ہے کہ لوگ کان میں موجود ویکس کو تیلی یا کاٹن بڈسے صاف کرکے یہ سمجھتے ہیںکہ اس طرح ان کا کان صاف ہوجائے گا لیکن حقیقت میں ان کی اس عادت کی وجہ سے سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ”ویکس پوری طرح کان سے نکلنے کی بجائے کاٹن بڈ کی وجہ سے اندر چلی جاتی ہے اور مسائل کا آغاز ہوجاتا ہے۔“

اس کا کہنا ہے کہ ہمارا جسم کان میں ویکس پیدا کرتا رہتا ہے جو کہ ایک نارمل عمل ہے لہذا اسے بلاوجہ نہیں نکالنا چاہیے۔ ”اگر ویکس نکالنا ہوتو کوئی کان کے قطرے (سوڈیم بائی کاربونیٹ) استعمال کرنے چاہیے اور انتظار کرنا چاہیے کہ یہ ویکس خود باہر نکل جائے۔

 

Share this article

Leave a comment