Friday, 29 November 2024


چینی باشندوں کو سی سی پی او آفس منتقل کردیا گیا


ایمز ٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان کے دارلحکومت میں بغیر اجازت گھومنے پر پولیس نے 9 چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔


گزشتہ دنوں کوئٹہ کے بروری اور زرغون آباد تھانہ کی حدود سے پولیس نے 9چینی تاجروں کو بغیر اجازت گھومنے پر گرفتار کرلیا، تمام چینی باشندے بزنس ویزا پر بلوچستان آئے ہوئے ہیں تاہم امن وامان اور چینی باشندوں کی حفاظت کے پیش نظر حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں متعلقہ حکام کی اجازت سے گھومنے اور سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


پولیس نے چینی باشندوں کو سی سی پی او آفس منتقل کردیا جہاں تفتیش اور ضروری ہدایات کے بعد چینی تاجروں کو ہوٹل پہنچادیا گیا۔

Share this article

Leave a comment