Thursday, 28 November 2024


گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

ایمز ٹی وی ﴿لاہور﴾  جمعرات، لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سڑکوں پر نکل آئے شہروں میں 12 اور دیہات میں بدستور 18 گھنٹے تک کی بدترین لوڈشیڈنگ پر لوگ بلبلا اٹھے جبکہ کئی شہروں میں پانی کی بھی شدید قلت رہی۔ گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے، لوگ کھانا بازار سے لا کر کھانے پر مجبور ہو گئے جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور شہر اور گرد و نواح میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ  نے عوام کا جینا محال کر دیا۔بجلی اورگیس  کی طویل بندش کے باع‍‍‌ث کاروبار اور معملات زندگی  ‌‍‍مفلوج ہو کر رہ گئ ۔ جس پر لاہور مال روڈ کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ ہمارے علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے پانی کی قلت  ہے۔ شہریوں نےکہا کہ پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کررکھا تھا اب رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس والوں نے پوری کر دی ہے۔

Share this article

Leave a comment