Saturday, 30 November 2024


یونیورسٹی روڈ پرترقیاتی کام کے نام پرعوام کو ذہنی اذیت

 

ایمز ٹی وی(کراچی) یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام اذیت کا سبب بن گیا، شہری گھنٹوں مٹی دھول اور ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی روڈ پر ایک عرصے بعد ترقیاتی کام کا آغاز ہوا لیکن ست روی کا شکار ہے، ٹھکیدار کی جانب سے متبادل راستہ بنائے بغیر سڑک کو بے ہنگم انداز سے کھود دیا گیا اور گھنٹوں ٹریفک جام، متبادل راستوں پر تجاوزات اور پارکنگ کی بھرمار کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوکر رہ گئے۔ ٹھکیدار کی جانب سے متبادل راستے سے نہ تجاوزات ہٹائی گئیں نہ پارکنگ ختم کی گئی، جس کے باعث ٹریفک کا دباؤ کار ساز روڈ، گلشن تیرہ ڈی روڈ اور اطراف کی گلیوں میں بڑھ گیا۔ متبادل روٹس پر دکانوں کے سامنے بے تحاشاتجاوزات اور پھر پارکنگ کی دو دو لائینیں لگ گئی ہیں مگر نہ تو تجاوزات ختم کی جارہی ہیں اور نہ گاڑیوں کی پارکنگ کو ہٹا کر روڈ کو کلیر کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والا ہر شخص دھول مٹی کے اندر گھنٹوں ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ترقیاتی کام کے نام پر عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ کراچی کے شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ کوئی بھی شاہراہ توڑنے سے پہلے متبادل روٹس کی حالت بہتر بنائے ۔

 

Share this article

Leave a comment