Saturday, 30 November 2024


تین ایموجیز نے کردیا آئی فون کو کریشc

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)محض تین ایموجیز پر مشتمل ٹیکسٹ میسج آئی فون کو کریش کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ میسج موصول ہوتے ہی آءفونز فوری طور پر کچھ دیر کے لیے منجمند ہوجاتے ہیں اور کئی بار صارفین کو ڈیوائس ری اسٹارٹ بھی کرنا پڑتی ہے۔ اس میسج بھیجنے والے نمبر کو بلاک کرنا اس حملے سے بچنے کا طریقہ نہیں تاہم یہ کسی حد تک موثر ضرور ثابت ہوتا ہے۔ اس پیغام میں تین کریکٹر ایک سفید جھنڈا، '0' اور رینبو ایموجی شامل ہیں۔ جب ان تینوں پر مشتمل پیغام کسی آئی فون پر موصول ہوتا ہے تو وہ عارضی طور پر ناقابل استعمال ہوجاتا ہے جس کے دوران ٹچ اسکرین اور فزیکل بٹن کام نہیں کرتے۔ اس کی وجہ رینبو فلیگ ایموجی ہے، کیونکہ یہ فلیگ ایپل کی آفیشل ایموجی ہے اور ایپل کی جانب سے وائٹ فلیگ اور رینبو ایموجی کے کوڈ کو ملا کر بنایا ہے جب ان کے درمیان 0 شامل ہوتا ہے تو ڈیوائس جام ہوجاتی ہے۔ آئی فون کا یہ بگ یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے دوران پیش کیا گیا تاہم یہ بھی بتایا گیا کہ آئی او ایس 10.2 پر یہ پیغام اثرانداز نہیں ہوتا مگر باقی آپریٹنگ سسٹم ضرور جام ہوجاتے ہیں۔ اس سے کیسے بچیں؟ تین کریکٹر پر مشتمل اس پیغام سے اپنی ڈیوائس کو بچانے کا آسان ذریعہ آئی او ایس کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرلینا ہے جس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ پر جائیں۔

 

Share this article

Leave a comment