Saturday, 30 November 2024


امراض چشم کا شعبہ کئی سالوں سے غیر فعال

 

ایمز ٹی وی (صحت)سول اسپتال جیکب آبادکے امراض چشم کاشعبہ کئی سالوں سے غیر فعال ہے، حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے کی گئی ای این ٹی بلاک کی تزئین وآرائش بھی بیکار ہوگئی ہے۔ آپریشن تھیٹر تک مرمت نہیں کیاگیا جو اب بند ہے جبکہ امراض چشم کی تشخیص کے لیے موجود مشینر ی بھی خراب ہے جسے درست نہیں کرایا گیا۔ اس سلسلے میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر ہاشم قریشی کا کہناتھاکہ سول سرجن کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگا ہ کیاہے، جب مشینری درست ہوگی تو مریضوں کا بہتر علاج ہوگا، او ٹی بھی جلد بنوائی جائے تاکہ آپریشن کیے جاسکیں۔

 

Share this article

Leave a comment