Friday, 29 November 2024


حکومت کاشتکاروں کو یوریا کی مد میں سبسڈی دےگی، خرم دستگیر

ایمز ٹی وی (بزنس) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی بروقت درآمد کے سبب رواں سال حکومت کاشتکاروں کو یوریا کی مد میں 30ارب سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے۔
کسانوں کیلئے ربیع کی فصل کی کاشت کے وقت وافر مقدار میں یوریا کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا، ٹریڈنگ کارپوریشن سے متعلق بریفنگ کی دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزار ت تجارت بہتر معاشی فیصلوں کیلئے کابینہ کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔
سال کے آغاز میں ہی ٹی سی پی کے ذریعے خریدی جانے والی اجناس کی خریداری یا درآمد کا مناسب ترین وقت واضح کیا جائے گا ،اور بروقت فیصلے کئے جائیں گے۔کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ ملے گی اور ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ای سی سی کے 29اکتوبر کے فیصلے کے مطابق ٹی سی پی نے انتہائی قلیل عرصے میں عالمی منڈی سے3لاکھ 76ہزار 296میٹرک ٹن یوریا 9جنوری تک درآمد کر کے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو فراہم کی۔
جبکہ سعودی عرب سے گزشتہ سال 1لاکھ25ہزار میٹرک ٹن اور اس سال 1لاکھ 24ہزار میٹرک ٹن مزید یوریا درآمد کی گئی، جس کی بدولت فصل ربیع کیلئے یوریا ملک کے طول و عرض میں دستیاب تھی ۔

Share this article

Leave a comment