Friday, 29 November 2024


حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

ایمز ٹی وی (بزنس) یونائٹیڈ بینک اورالائیڈ بینک کی نجکاری کے بعد حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ حکومت ایچ بی ایل کے ساڑھےاکتالیس فیصد شیئرز فروخت کرے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں حبیب بینک کے پچیس کروڑ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جب کہ پینتیس کروڑ تیرانوےلاکھ شیئرز بڑے سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔
حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت کے لئےکریڈٹ سیویز، ڈوئچے بینک، عارف حبیب اور ایلگزر سیکیورٹیزکو مالیاتی مشیر ہیں۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کو فی الحال مؤخرکردیا ہے۔

Share this article

Leave a comment