Thursday, 28 November 2024


سونی نے نیا اسمارٹ فون پیش کر دیا

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) سونی نے 2015 کے لیے اپنا پہلا نیا اسمارٹ فون زیپریا ای فور متعارف کرا دیا ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ کم قیمت فون اپنے فیچرز کی بدولت صارفین کی توجہ کا مرکز بن جائے گا خاص طور پر آنڈرائیڈ اسمارٹ ڈیوائسز کو پسند کرنے والے اسے نظر انداز نہیں کرسکیں گے۔ اس موبائل کی اسکرین 5 انچ ہائی ڈیفینیشن ڈسپلے کی حامل ہے اور انٹرنیٹ براﺅزنگ، گیمنگ اور ویڈیوز وغیرہ کو دیکھنے کے لیے اس کے ریزولوشن زبردست قرار دیئے جارہے ہیں۔

تاہم اس موبائل کا سب سے اہم فیچر اس کی طاقتور بیٹری ہے اور سونی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر یہ پورے 2 روز تک چلتی ہے۔ اگر بیٹری خاتمے کے قریب ہو تو یہ اسٹیمنا موڈ پر چلی جاتی ہے جس سے بیک گراﺅنڈز ایپس کی پاور اور اسکرین کی روشنی کم ہوجاتی ہے جس سے یہ مزید کچھ دیر چل جاتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر اس میں ایکسٹریم اسٹیمنا موڈ بھی ہے جس کو آن کرنے کی صورت میں یہ موبائل پورا ایک ہفتہ چل پاتا ہے تاہم اس دوران ضروری فنکشنز کے علاوہ دیگر اپلیکشنز پر کام نہیں کیا جاسکتا۔

بیٹری سے ہٹ کر اس کا کیمرہ 4 میگا پکسلز کا بیک کیمرہ ہے جس میں آٹومیٹک سین ریکوگنیشن کا فیچر بھی شامل ہے جبکہ سامنے کی طرف 2 میگاپکسلز کا کیمرہ ہے جس میں ایک سیلفی اپلیکشن دی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment