Saturday, 30 November 2024


جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن تقریر نہیں ہو سکتی، ایک نئی بحث

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما کیس کے دوران بینچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے وکیل سے استفسار کیا ہے کہ کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن اسمبلی میں تقریر نہیں ہو سکتی ۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اسپیکر منگل کے روز قواعد معطل کر سکتا ہے ، وزیر اعظم کی تقریر اسمبلی کا حصہ ضرور ہے مگر اسکو استحقاق نہیں جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن تقریر نہیں ہو سکتی ؟

 

Share this article

Leave a comment