Friday, 29 November 2024


تائیوان:تاٹرانس ایشیاء ائر لائن حادثہ، انتظامیہ کا لواحقین کو مالی مدد کا اعلان 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) تائیوان، تاٹرانس ایشیاء ائر لائن انتظامیہ نے تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ 7 ہزار پاؤنڈ (4 کروڑ 75 لاکھ روپے) فی خاندان دینے کا اعلان کیا ہے

فلائیٹ جی ای - 235 گزشتہ بدھ کو حادثے کا شکار ہوئی جس میں 58 افراد سوار تھے جن میں سے 42 ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 16 کو فوری امدادی سرگرمیوں سے بچا لیا گیا تھا۔ جہاز میں عملے کے 5 افراد سوار تھے جبکہ دیگر 53 مسافروں میں سے 31 چینی سیاح تھے جو کہ چین واپسی پر اس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے  اس بات کی نشاندہی کی کہ پائلٹ نے آخری موقع تک جہاز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کے دونوں انجن ناکارہ ہو چکے تھے جس کی وجہ سے اس کو نہ بچایا جا سکا۔ 

ٹرانس ایشیاء کے ایک طیارے کو جولائی 2014 میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے اس حادثے کے بعد ہلاک افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ ہزار پاؤنڈ رقم ادا کی گئی تھی لہذا ابھی بھی لواحقین کو اتنی ہی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment