ایمزٹی وی(صحت) لاہور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا وارڈنز اور انکے بیوی بچوں کا علاج سٹی ٹریفک پولیس کروائے گی۔ ڈی آئی جی سید احمد مبین نے مرض میں مبتلا وارڈنز کو درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ درخواست وصولی کے بعد سروسز اسپتال سے میڈیکل بورڈ کرایا جائے گا اور بورڈ کی رپورٹ پر مالی امداد کی جائے گی-