Friday, 29 November 2024


ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) پسند کی شادی کا المناک انجام ملزمان اسلحہ کے زور پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوئے اور متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے، نیم برہنہ حالت میں گھر سے گھسیٹ کر باہر لے آئے، تیل چھڑک کر مکان کو آگ لگادی، متاثرہ کاتون داد رسی کیلئے تھانے گئی، شنوائی نہ ہونے پر سیشن کورٹ رٹ دائر کردی، فاضل جج نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ روٹانہ ڈاکخانہ کوہلووالا ضلع گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون صفیہ بی بی نے بشیر مسیح سے پسند کی شادی کرکھی تھی جس میں صفیہ کے دو بیٹے وسیم اور پطرس ہیں، شادی کا صفیہ کے گھر والوں کو بہت رنج تھا۔ چند روز قبل ملزمان یوسف مسیح، منشا مسیح، نیامت مسیح، رومیل مسیح، اورنگزیب مسیح مسلح ہوکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے صفیہ کے گھر داخل ہوئے اور للکارے مارنے لگے کہ ان کی پسند کی شادی کا مزہ چکھا دو، ملزمان نے متاثرہ خاتون کے تمام کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کردیا اور پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگادی۔ ظالموں کو چھوٹے بچوں کے چیخنے چلانے سے بھی ترس نہ آیا۔
اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون داد رسی کیلئے تھانہ صدر پہنچی، پولیس نے بااثر ملزمان سے ساز باز کرکے مدعیوں کو تھانے سے باہر نکال دیا جس کے بعد صفیہ بی بی نے ملزمان کے خلاف سیشن کورٹ میں رٹ دائر کی۔ فاضل جج نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےد یا۔ اس کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کو آگ بھی لگادی۔ نیم برہنہ حالت میں گلی میں گھسیٹتے رہے، بال کاٹ دئیے، اس کے باوجود میرا مقدمہ درج نہیں کررہی۔ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment