Saturday, 30 November 2024


جا معہ سندھ میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کاانعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /جامشورو) جامعہ سندھ جام شورو کے شعبے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ”سوشیالاجی آف آرگنائیزیشن اینڈ مینجمنٹ “ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئےکہا کے اختلاف علم کا حُسن ہےلیکن اس کے جمہوری انداز میں اظہار اور سائنسی اصولوں پر حل کرنے کے اہمیت کو سمجھنا پڑے گا۔ سیمینار کے خصوصی مقرر کوپن ہیگن یونیورسٹی ڈنمارک کے اسکالر ڈاکٹر مصطفیٰ حسین تھے۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جس طرح معاشی و ملکی سطح پر کئی مسائل ہوتے ہیں، اسی طرح ایک ادارہ بھی ایک معاشرے و ملک کی مثل ہے جس کے کاروبار کو چلانے کے لیے انتظامی قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیمینار کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے موقع اور موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سیمینار میں کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد جمالی، رجسٹرار غلام محمد بھٹو کے بڑی تعداد میں اساتذہ و طلباء نے شرکت کی

 

Share this article

Leave a comment