Friday, 29 November 2024


گوجرانوالہ میں محکمہ صحت کا ا ہلکار گرفتار

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے قطرے پلائے بغیر بیرون ملک جانے والوں کو پولیوکارڈ جاری کرنے والے ہیلتھ سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
حکومت کی طرف سے بیرون ممالک جانے کے لئے پولیو کارڈ کے بلامعاوضہ اجرا کی ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن گوجرانوالہ میں محکمہ صحت کے بعض اہلکاروں نے پولیو کارڈز کی فروخت شروع کررکھی ہے ،گکھڑمنڈی کے رہائشی محمد عمران رفیق نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی محکمہ صحت کا گریڈ سترہ کا آفیسرعلی اصغر بیرون ملک جانے والے شہریوں سے پیسے لے کر پولیو کلیرنس کارڈ جاری کرتا ہے
جس پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری سے جوڈیشل مجسٹریٹ علی میراں اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عامر حسین سندھو پر مشتمل ٹیم نے آفس سپرنٹنڈنٹ علی اصغر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے 10پولیو کلیرنس کارڈ برآمد کئے گئے۔
سرکل آفیسر عامر سندھو نے میڈیا کو بتایا ملزم متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment