Friday, 29 November 2024


امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کے لئے پلاننگ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم / فیصل آباد) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے ضلعی کنوینر رانا نصیر احمد خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بیوروکریسی کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں کے باعث اساتذہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 2فروری سے شروع ہونے والے پنجم امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کے لئے پلاننگ کرلی گئی ۔اساتذہ کے وسیع تر مفاد میں تمام تنظیموں کو بائیکاٹ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ اساتذہ نے جائز مسائل و مطالبات کے حل کے لئے بے شمار مواقع پراحتجاج ریکارڈ کروائے مگرہر دفعہ انہیں وعدوں پر ٹرخا دیا گیا۔اب اساتذہ بیوروکریسی کی کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment