Saturday, 30 November 2024


طلبہ کی حاضری کو اسکولوں میں یقینی بنا یا جائے،ڈپٹی کمشنر

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /سیالکوٹ )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کے اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی بھٹہ مزدوروں کے بچے جن کو خدمت کارڈ کا اجراءکیا گیا، ان کی اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ان میں جو بچے اسکول نہیں آرہے ان کے والدین سے براہ راست ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا جائے ان سے بچے کے اسکول میں نہ آنے کے بارے میں استفسار کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکول ٹائمنگ کے دوران کسی بھٹہ پر بچہ کام نہیں کرسکتا ۔ ڈی او لیبر نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے قومی شناختی کارڈ کے اجراءکیلئے اب تک 2200مزدوروں کا ڈیٹا نادرا میں انٹر کروایا گیا جن میں سے 1531کو نادرا نے کارڈ جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ 107کارڈ کے فیملی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے نادرا نے کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے اس کے علاوہ 140کارڈز ڈیلیوری کے مراحل میں جن کو جلد تقسیم کردیا جائے گا۔ ڈی سی نے کہاکہ ویجی لینس کمیٹی کا اگلا اجلاس بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی کارڈ کے لئے منعقد کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment