Friday, 29 November 2024


14سالہ خود کش بمبار لڑکا گرفتار

 

ایمز ٹی وی(لاہور) حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، راوی پل کے قریب سے 14سالہ خودکش بمبار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔
لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، ایک اطلاع پر حساس اداروں نے راوی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ خود کش بمبار لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خود کش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے ہیں

 

Share this article

Leave a comment