Friday, 29 November 2024


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلی علاقوں میں سونامی

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد شمالی ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں سونامی کی شکل اختیار کرگئیں جس کے بعد قریبی بستیوں کو خالی کرالیا گیا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی میٹرولوجیکل ایجنسی کی جانب سےٹوکیو کے ساحلی علاقوں سے معمولی نوعیت کے سونامی ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی تھی جبکہ علی الصبح 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں معمولی سونامی کی شکل اختیار کرگئیں تاہم حکومت کی جانب سے کسی بھی خطرے کے پیش نظر سونامی الرٹ جاری کرتے ہوئے پہلے ہی قریبی بستیوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6.8 شدت زلزلے اور سونامی کے بعد فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ سال 2011 کے سونامی اور زلزلے کے بعد ساحلی علاقے کا طویل رقبہ متاثر ہوا تھا جس کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد افراد فوکوشیما کے نیو کلئیر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment