Friday, 29 November 2024


شکار پور سانحہ کے خلاف لانگ مارچ، شرکاء دولت پور پہنچ گئے

ایمز ٹی وی(سندھ) دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شکارپور سے روانہ ہونے والے لانگ مارچ قافلے کے شرکاء دولت پور پہنچ گئے۔ جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لانگ مارچ شرکاء کا کہنا تھا کہ شیعہ نسل کشی روکنے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے سانحہ شکار پور کے ملزمان کی گرفتاری کا پھر مطالبہ کیا جبکہ لانگ مارچ کے قائد مولانا امین مشہدی اور  علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ قافلہ دولت پور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگا جہاں  انصاف کے ملنے تک وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ جاری رہے گا۔

Share this article

Leave a comment