Friday, 29 November 2024


پبلک ٹرانسپورٹ سے سی این جی سیلنڈرز نکلوانے سے متعلق سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

ایمز ٹی وی (کراچی) سپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد خالد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ہزاروں روپے منافع کمانے والے ٹرانسپورٹرز مسافروں کی حفاظت کی بھی فکر کریں اور بسوں سے سی این جی سیلنڈرز نکال دیئے جائیں، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آپریشن کیا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو اضلاع کی بنیاد پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں۔

Share this article

Leave a comment