Friday, 29 November 2024


واٹس اپ پر سیکیورٹی کا نیا اضافہ

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) باہمی رابطے کی ایپ واٹس ایپ نے اپنی سیکیورٹی اور پرائیویسی میں اضافہ کرتے ہوئے اپ ڈیٹس پیش کیے ہیں جس کے بعد کسی بھی پیغام کو ہیک کرکے پڑھنا ناممکن ہوجائے گا۔
نئے سیکیورٹی فیچر کی بنیاد پر اب میسجنگ کے دوران دونوں اطراف سے اینکرپشن اور اکاؤنٹ کی تصدیق ہوگی اور صرف یوزر کا فون نمبر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا اس کے لیے کسی بھی نئے آلے سے لاگ ان ہونے کے لیے 6 نمبر والا کوڈ داخل کرنا پڑے گا۔
یہ فیچر گزشتہ سال نومبر میں چند ہزار اکاؤنٹس پر آزمایا گیا تھا لیکن اب واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے لیکن ہر صارف تک پہنچنے میں اسے کچھ دن لگیں گے تاہم آپ یہ نیا فیچر اس طرح حاصل کرسکتے ہیں:
پہلے سیٹنگ پیج پر جائیں، اکاؤنٹ سلیکٹ کریں اور پھر ٹو اسٹیپ ویرفکیشن پر کلک کریں۔ یہاں آپ enable کو منتخب کرکے اس فیچر کو ایکٹویٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد ایپ آپ  سے ای میل ایڈریس اور 6 ہندسوں کو ویری فکیشن کوڈ پوچھے گی۔ اگرچہ ای میل لازمی نہیں لیکن پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں نیا پاس ورڈ آپ کے ای میل پر ہی بھیجا جائے گا۔
اس ای میل ایڈریس پر واٹس ایپ کی جانب سے دو مراحل ڈس ایبل کرنے کی ای میل بھی بھیجی جاسکتی ہے جو پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں روانہ کی جائے گی۔
اس وقت فون سے براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بے عمل کیا جاسکتا ہے لیکن فون گم یا چھن جانے کی صورت میں یہ محفوظ نہیں رہتا۔ لیکن ویری فکیشن پروسیس کے ذریعے کوئی دور پر رہتے ہوئے آپ کے اکاؤنٹ تک نہیں پہنچ سکتا ۔ اگرچہ واٹس ایپ ایک محفوظ ایپ ہے لیکن یہ کمپنی اپنی ایپ کو مزید محفوظ سے محفوظ تر بنانے میں کوشاں ہیں۔
واٹس ایپ کے نئے سیکیورٹی فیچر کی وجہ سے کسی بھی نئے ڈیوائس سے لاگ ان ہونے کے لیے 6 ڈیجیٹ پاس ورڈ درکار ہوگا۔ نیا فیچر ایک سرے سے دوسرے سرے تک اینکرپشن فراہم کرتا ہے۔ اس سے ہیکرز اور سائبر نقب زن آپ کے پیغامات نہیں پڑھ سکیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment