Thursday, 28 November 2024


کوئٹہ: ژوب میں ایف سی (فرنٹئیر کور)کی کارروائی، پی ٹی سی ایل کے 4 مغوی اہلکار بازیاب۔

 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی (فرنٹئیر کور) نے کارروائی کرکے  پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ)کے 4 مغوی اہلکاروں کو قمر الدین کاریز کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مرغہ کبزئی سے سات مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا تھا، جب کہ دو لیویز اہلکاروں سمیت چار افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی جنہیں دہشتگردوں نے قتل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیو ٹیم کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

  گزشتہ ایک ہفتے سے ایف سی کا آپریشن جاری ہے۔ جس میں 250 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔ جبکہ 3 پولیو رضا کار، 2 پی ٹی سی ایل اہلکار سمیت آٹھ افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔

Share this article

Leave a comment