Friday, 29 November 2024


اساتذہ اور طلباءکو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /پنگریو)بدین کے100سے زائد اسکولوں کے ٹیسٹ ایڈ منسٹریٹر تر بیتی ورکشاپ میں شامل سندھ کے 29 اضلاع میں تیسری جماعت کے 230طلبہ و طالبات کی مادری زبان اورحساب کے مضامین میں ان کی ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے تعلیمی جائزہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ،اس جائزہ پروگرام کا انعقاد محکمہ تعلیم اور پیس نامی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے.

ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد اسکولوں کے ٹیسٹ ایڈ منسٹریٹروں کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ( پیس) کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر خلیل احمد کورائی نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد پہلی بار نصاب میں تبدیلی لانے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی کڑی ہے ، محکمہ تعلیم ضلع بدین کے فوکل پرسن محمد خان سموں نے کہا کہ 13اور14 فروری کو سندھ سطح پر ہونے والے اس جائزے سے معلوم ہو جائے گا کہ موجودہ تعلیمی نصاب طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے میں معاون ثابت ہو رہا ہے یا نہیں.

 

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سندھ بھر میں منعقد کیا جارہا ہےپیس تربیتی ورکشاپ میں ضلع بدین کی پانچوں تحصیلوں ٹنڈو باگو، بدین، گولارچی، تلہار اورماتلی کے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ حصہ لے رہے ہیں پیس اور محکمہ تعلیم کے اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام کو خوش آئند اور وقت کی ضرورت قرار دیاا ور کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگراموں سے اساتذہ اور طلبا جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں گے۔

 

 

Share this article

Leave a comment