Friday, 29 November 2024


پرچوں کی مارکنگ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /راولپنڈی ) پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت پنجم اورہشتم کے سالانہ امتحانات میں پرچوں کی مارکنگ کے لیے مارکنگ سنٹروں میں دفعہ 144کا نفاذ، ہیڈ ایگزامینرروزانہ دو پرچے خود اور سب ایگزامینر روزانہ 50پرچے چیک کرسکے گا۔ مارکنگ میں غلطی پر معاوضہ کی کٹوتی کی سزاتجویز کی گئی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں پنجم اور ہشتم کے پرچوں کی مارکنگ کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی ہے

جس کے مطابق مارکنگ سنٹروں میں د فعہ 144کانفاذکیا جائے گا جس پر عمل درآمد ہیڈایگزامینر کی ذمہ داری ہو گی جبکہ پرچوں کی مارکنگ کے حوالے سے ہیڈایگزامینرروزانہ دو پرچے خود چیک کرے گا اور سب ایگرامینر کی جانب سے چیک کیے جانے والے پرچوں میں سے 15پرچے بھی چیک کرنے کا مجاز ہو گا جبکہ سب ایگزامینر کو روزانہ 50پرچے چیک کرنے کے لیے دیئے جائیں گے.

پرچے مارکنگ سنٹروں میں چیک کیے جائیں گے جہاں آئی ٹی ٹیچر کی مدد سے پرچوں کی مارکنگ رپورٹ پی ای سی کو بھجوائی جائے گی ، پنجم اور ہشتم کے پرچوں کی مارکنگ میں غلطیوں پر اساتذہ کے معاوضوں کی کٹوتی کے علاوہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی ،31مارچ کو رزلٹ کااعلان کردیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment