Friday, 29 November 2024


اسمارٹ فونز کی دنیا میں نوکیا"3310"کی انٹری

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف موبائل فون ساز کمپنی ’’نوکیا‘‘ اس سال جہاں اسمارٹ فونز کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہے وہیں یہ اپنے سب سے مشہور اور انتہائی سخت جان موبائل فون ’’نوکیا 3310‘‘ کو ایک بار پھر سے پیش کرنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔ 

رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ برسوں تک دنیا بھر کی موبائل مارکیٹ پر راج کرنے والا ’’نوکیا 3310‘‘ اس ماہ ’’موبائل ورلڈ کانگریس‘‘ (ایم ڈبلیو سی) کے موقع پر ایک بار پھر پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ پہلے کی طرح سخت جان اور لمبی بیٹری کا حامل ہوگا لیکن رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نوکیا 3310 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے اس میں کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اس کی متوقع قیمت 60 ڈالر (6000 پاکستانی روپوں سے کچھ زیادہ) بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ موبائل ٹیکنالوجی کی سالانہ عالمی نمائش یعنی ایم ڈبلیو سی، رواں ماہ اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہوگی جس میں موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ سیکڑوں بین الاقوامی کمپنیاں اپنی نت نئی مصنوعات کے ساتھ شرکت کریں گی جن میں ایپل، سام سنگ، ایچ ٹی سی اور اوپو کے علاوہ نوکیا بھی شامل ہوگا۔

نوکیا نے مائیکروسافٹ کارپوریشن سے اسمارٹ فون فروخت نہ کرنے کے معاہدے کی مدت گزشتہ سال پوری ہونے کے بعد بڑی تیزی سے اسمارٹ فونز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اب تک چین میں نوکیا 6 اسمارٹ فون پیش کرچکا ہے جو غیرمعمولی طور پر کامیاب ثابت ہوے ہیں جبکہ ایم ڈبلیو سی 2017 میں نوکیا 5 اور نوکیا 3 کے عنوان سے مزید دو نئے اسمارٹ فونز پیش کرنے کی منصوبہ بندی بھی مکمل ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment