Friday, 29 November 2024


پاکستان کی اعلیٰ شخصیات نے دبئی رئیل اسٹیٹ میں 4 سو 30بلین سرمایہ لگایا، عمران خان

 

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) عمران خان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ دبئی رئیل اسٹیٹ میں 4 سو 30 بلین روپے کی سرمایہ کاری کے بعد پاکستانی دبئی کے دوسرے بڑے سرمایہ کار بن چکے ہیں۔ یہ رقم اگر پاکستان میں رہتی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑتی۔ عمران خان نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک بینکوں میں اکاونٹس اور دیگر اثاثے اب کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ۔ 2007ء میں پاکستانیوں کی طرف سے سوئٹزرلینڈ کے صرف ایک بنک میں 8 سو انسٹھ ملین ڈالر کی رقم جمع کرائی گئی تھی۔

عمران خان نے ایک رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال دو ہزار تیرہ اور چودہ کے دوران پاکستان کی اعلیٰ شخصیات نے غیرقانونی ذرائع سے دبئی میں ساڑھے 4 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی اور ان میں سب سے بڑی 4 سو کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے اور رہنما بیرون ملک سرمایہ کاری میں مصروف ہیں۔

Share this article

Leave a comment