Saturday, 30 November 2024


ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید کے نشتر

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بددیانت میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا۔امریکی عدالتی نظام کو نشانہ بنانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کے بھی دشمن بن گئے ہیں اور اپنے پے در پے خطابات اور ٹویٹر پیغامات میں میڈیا پر نشتر برساتے نظر آتے ہیں۔
چند روز قبل ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے اور بددیانتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ٹویٹر پر میڈیا کی تذلیل کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا دل نہیں بھرا تو فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کی اکثریت غلط اوربددیانتی پرمبنی خبریں پیش کر رہی ہے جب کہ رپورٹرز اپنے ذرائع سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جھوٹی خبروں کے برعکس وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں اور ہماری انتظامیہ ناقابل یقین پیش رفت کر رہی ہے، میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا اور اپنی بنائی ہوئی کہانیاں پیش کرتا ہے، اس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے، ہم میڈیا کے جھوٹے اورغلط ایجنڈے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment