Friday, 29 November 2024


سرکاری و نجی اسکولوں میںسکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

ایمزٹی وی (تعلیم /راولپنڈی ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر ضلع میں اے پلس کیٹگری کے حامل سرکاری و نجی اسکولوں میں اسمبلی کو فوری طور پر موخر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے سربراہان کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سی ای او قاضی ظہور الحق کی زیرصدارت اجلاس میں سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ قاضی ظہور الحق نے خطاب کرتے ہوئے بھرپور حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی‘ اسکولوں کے سامنے ریڑھیاں ہٹانے‘ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ایمرجنسی مدد کے نمبرز نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان نے بھی تجاویز دیں۔

Share this article

Leave a comment