Thursday, 28 November 2024


برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کا نقصان

 

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ چترال میں گرم چشمہ کے علاقے موغ گاؤں میں پچھلے ہفتے شدید برف باری ہوئی جسکے نتیجے میں قریبی پہاڑی سے آس پاس کے آبادی پر برفانی تودے گر رہے ہیں جو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں۔ اب تک چترال میں برفانی اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے تقریباً بیس افراد جان بحق جبکہ چودہ زحمی ہوئے ہیں۔ مسلم شاہ بھی ان بدقسمت لوگوں میں شامل ہے جن کا گھر برفانی تودے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوا تاہم گھر کے مکین حفظ ماتقدم کے طور پر گھر سے محفوظ مقام پرمنتقل ہوئے تھے۔ مسلم شاہ کے گھر کے ساتھ مال مویشی بھی ہلاک ہوئے تھے اور گھر کے تمام کمرے،برآمدہ ، باورچی حانہ وغیرہ سب کچھ ملبے تلے دب کر تباہ ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اس کے گھر سے ملبہ تو ہٹایا مگر گھر کے اندر سارا سامان ٹوٹ چکا تھا اور گھر کے لکڑی اور تعمیراتی سامان بھی برف کابوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ختم ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مالی امداد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بچے یعنی اہل خانہ کسی رشتہ دار کے گھر میں رہنے پر مجبور ہیں اور اسکے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اپنا تباہ شدہ گھر دوبارہ تعمیر کرسکے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ نیشنل اور پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا تباہ شدہ گھر دوبارہ تعمیر کر سکے اور وہ اور اس کے بچے در در کے ٹوکرے نہ کھائے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی امداد کی اپیل کی ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment

comment1