Friday, 29 November 2024


مادری زبان میں تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شہباز ایسوٹ نے کہا کہ پشتو زبان میں تعلیم حاصل کر نا ہر پشتون کا بنیادی حق ہے۔ مادری زبان نہ صرف اس گلوبل ویلج میں انسان کی قومی شناخت ہے بلکہ یہ تہذیب وتمدن اور ثقافت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ مادری زبان میں تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کا چارٹر اور آئین پاکستان بھی فراہم کر تا ہے۔ مادری زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنا نے سے نہ صر ف بچوں کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو تا ہے بلکہ اس سے خود بھی زبان کی ترویج واشاعت بھی ہوتی ہے۔ چیئرمین شہباز ایسوٹ نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنی زبان سے محبت رکھیں بلکہ دوسروں کی مادری زبانوں کو بھی قابل احترام سمجھیں اور اپنی نوجوان نسل کے ذہنوں کوجدید دنیا کی علمی وتحقیقی روشنی سے منور کرنے کے لئے دنیا بھر کی علمی وسائنسی مواد کے تراجم اپنی مادری زبانوں میں کرانے کو اہمیت دی جائے۔

 

Share this article

Leave a comment