Friday, 29 November 2024


شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے پر غور شروع کر دیا

 

ایمز ٹی وی(کوالالمپور) ملائیشین حکام نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے بھائی کے ملائیشیامیں قتل کے بعد دونوں ممالک میں حالات کشیدہ ہو نے لگے ہیں اور اب ملائیشین حکام نے شمالی کوریا میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
یاد رہے شمالی کوریا کے سربراہ کے بھائی کو 10روز قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر قتل کر دیا گیا تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment