Saturday, 30 November 2024


پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید،فاروق عبداللہ

 

ایمز ٹی وی(سرینگر) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گولی کے جواب میں گولی حالات کومزیدخراب کرےگی ،کشمیرمیں حالات کی بہتری کیلیے مذاکرات ہی واحدراستہ ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بات چیت کرنی چاہیے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گولی کاجواب برداشت،محبت اوربات چیت سے بھی ہوسکتاہے،گولی کے جواب میں گولی حالات کومزیدخراب کرےگی،کشمیرمیں حالات کی بہتری کیلیے مذاکرات ہی واحدراستہ ہیں

 

Share this article

Leave a comment