Friday, 29 November 2024


روز اول سے بھارت نے پاکستان کو خود مختار ملک تسلیم نہیں کیا،عبدالغفور حیدری

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ڈپٹی چئیرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، روز اول سے بھارت نے پاکستان کو خود مختار ملک تسلیم نہیں کیا اور ملک کی معاشی ترقی میں روڑے اٹکائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خطے کی صورتحال کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سی پیک میری ریاست کا ایسا منصوبہ ہے جس سے ریاست پاوں پر کھڑا ہوجائے گا اور ہم معاشی طور پر مضبوط اور قرضے لینے کی بجائے دینے کی پوزیشن میں اجائینگے وزیراعظم وفاق اور صوبائی حکومتیں خراج تحسین کے لائق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک اور بڑی طاقتیں اس منصوبے کو سبوثاز کرنا چاہتی ہیں ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہوگا بھارت نے روز اول سے ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کو محتاج بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم ایٹمی قوت ہیں بھارت لقمہ اجل مت سمجھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس سلسلے کی کڑی ہے اور ہماری ترقی کا سفر جاری رہیگا دنیا بھر سے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے انا چاہتے ہیں دہشت گردی کے لیے پرعزم ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ کے چیئرمین ر لیفنیٹ جنرنل عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ہمارے اور چائینہ کے مفادات ایک ہیں پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہیں گوادر دنیا کی پانچ بندرگاہوں میں ایک ہوگی ہم ایک قوم اور پاکستانی ہیں اور ملک کا چپہ چپہ عزیز ہے سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کے لیئے سوچنا ہوگا

 

Share this article

Leave a comment