Saturday, 30 November 2024


سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین کا شدید احتجاج

 

ایمز ٹی ووی(کراچی) سندھ اسمبلی میں دوسرے روز بھی اسپیکر آغاسراج درانی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایوان مچھلی بازار بنا رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھوک بھی ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی محمد حسین اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے نقطہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی جس پر دونوں رہنماؤں کو بات کرنے سے روک دیا گیا، اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بیٹھ جائیں،وقفہ سوال کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے دوں گا۔ اسپیکر کے جواب پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے شدید احتجاج کیا اور نشست پر کھڑے ہوکر بولنے لگے جس پراسپیکر نے انہیں جھاڑ پلادی اور کہا کہ آپ کی مرضی نہیں چلے گی آپ ایوان میں تو آتے ہی نہیں، آپ ایک سال سے کہاں تھے مجھے سب پتہ ہے کہ آپ ایک سال تک کہاں تھے اور کیا کررہے تھے۔ ایوان میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی شہید فوجیوں اور ایم کیوایم کے رہنما ایم اے جلیل کے لئے ایصال ثواب کےلئے دعا بھی کی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment