ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں متعین پاکستانی نمائندے مسعود خان نے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ملاقات کی، اور انہیں لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بان کی مون پر زور دیا کہ اقوام متحدہ سرحدی کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مسعود خان نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے ذریعے بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 30 ستمبر سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزکی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 12 پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ بھارتی جارحیت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان..
- 18/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2004 K2_VIEWS
Leave a comment