Thursday, 28 November 2024


طیاروں نے کرد جنگجووں کے لئے سازوسامان پھینکا-

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)شام کے اہم شہر کوبانی میں امریکی جنگی طیاروں نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوؤں کے لیے اسلحہ، گولے بارود اور طبی سازو سامان گرایا ہے-اس سے قبل امریکی فضائی حملوں نے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو ترکی کی سرحد سے ملحق کوبانی شہر پر کنٹرول حاصل کرنے سے باز رکھا تھا۔دولت اسلامیہ نے شام اور عراق کے بڑے خطے پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور کوبانی پر کنٹرول حاصل کرنا ان کی عسکری حکمت عملی کا حصہ ہے-امریکہ کی سنٹرل کمانڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عراق میں کرد حکام کی جانب سے دیے جانے والے سازوسامان کو طیارے سے گرایا گیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف کرد جنگجوؤں کی مزاحمت کو تقویت پہنچائی جا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہوبانی میں امریکی فضائیہ نے ابھی تک 135 بار سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔

Share this article

Leave a comment