Friday, 29 November 2024


طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پرسہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے

 

ایمز ٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کلاسز کا پورا نظام آئی ٹی کی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے اور کامیاب تجربہ کے بعد ماسٹرز اور بیچلرز کلاسز کو بھی پیپر لیس کر دیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج آف کامرس میں داخلہ آگہی مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبید اسلم، پروفیسر زبیر حسین ، عبدالمجید خاں، حافظ علی عابد ودیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 6لاکھ طلبا و طالبات رجسٹرڈ ہیں جبکہ اعلیٰ کلاسز میں کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کر رکھا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کا تجربہ کامیاب رہنے پر ایم اے اور بی اے کلاسز کو بھی کمپیوٹر بیسڈ کر دیا جائے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment