Friday, 29 November 2024


ائیرہوسٹس کو کچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن رکھا گیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) فرانس کی پولیس نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیرپورٹس کو ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چوری کرنے پر گرفتار کر لیا۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ خاتون ائیرہوسٹس کو کچھ دیر کیلئے پولیس سٹیشن رکھا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔
مذکورہ ائیرہوسٹس آج وطن واپس پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات تک اسے بین الاقوامی فلائٹس سے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کی جانب سے ایسا پہلا واقعہ سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے پہلے بھی رواں سال 2 جنوری کو ایک اور ائیرہوسٹس پر ٹورنٹو میں بھی چوری کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
ماریہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 پر لاہور سے ٹورنٹو گئی تھیں اور مبینہ طور پر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں چوری کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تھی۔
ڈیپارٹمنٹل سٹور انتظامیہ نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی جس نے فلائٹ کے کپتان اور مذکورہ ائیرہوسٹس سے تفتیش کی

 

Share this article

Leave a comment