Friday, 29 November 2024


جوہری مذاکرات سے کئی دہائیوں کے بعد دونوں ممالک کو تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے کا بہترین موقع ملا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) یہ بات امریکی صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کے نام نئے ایرانی سال کے آغاز پر منائے جانے والے تہوار ’نوروز‘ پر اپنے تہنیتی پیغام کہی۔ اپنے وڈیو پیغام میں اوباما نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد یہ ایک بہترین موقع ہے کہ جب ایران اور امریکا ایک نئے مستقبل کا انتخاب کر سکتے ہیں، ان کے بقول شاید یہ موقع جلد دوبارہ نہ آئے،اب جبکہ ایران کے جوہری معاملے پر معاہدہ طے کرنے کی حتمی تاریخ میں صرف ایک ہفتے سے کچھ زیادہ وقت باقی رہ گیا ہے۔

اوباما نے کہا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہوں گے۔ انھوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مستقبل کے لیے آواز اٹھائیں جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ وڈیو پیغام میں اوباما کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو پرامن سفارتی ذرائع سے حل کر سکتے ہیں اور یہ کہ ایرانی رہنماؤں کو 2 راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔اگر ایران ایک معقول جوہری معاہدے پر تیار ہو جائے تو یہ ایرانیوں کے لیے روشن مستقبل کے دروازے کھول دے گا۔۔

Share this article

Leave a comment