Friday, 29 November 2024


پا کستان میں تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ہونی چاہیے، درخواست گزار

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم جبکہ میں پاکستان میں اس کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں بھی عالمی منڈی کے مطابق ہونی چاہیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم دیا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment